ابنا: خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں امریکی عیسائي پادری کے ہاتھوں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتےہوئے مسلمانان عالم سے اس اقدام کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے اس بیان کی طرف کہ ٹری جونز کا یہ اقدام امریکی موقف نہیں ہے کہا کہ امریکی جب ہولوکاسٹ جیسے مسئلے پر تنقید کے متحمل نہیں ہوسکتے تو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی آسمانی کتاب کی توہین کیوں کرتے ہیں؟ آیت اللہ خاتمی نے امریکی پادری کے اس توہین آمیز اقدام پر عیسائي دنیا کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ انہیں بھی دنیا والوں کو اپنے اعتراض سے آگاہ کرنا چاہیے۔ خطیب جمعہ تہران نے مصر کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی متمدن قوم اس بات کی اجازت نہیں دے گي کہ نااھل افراد اس کے انقلاب کو اغوا کرلیں۔ انہوں نے کہا نامبارک کی حکومت کے عناصر ملت مصر کے شایان شان نہیں ہیں اور مصر کے عوام ایسے فرد کو صدر بنائيں گے جو سامراج اور صیہونیزم کے خلاف اور مصری عوام کے شایان شان ہوگا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے بحرین کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران جس طرح سے فلسطینیوں کی حمایت کرتی ہے ملت بحرین کی بھی حمایت کرتی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے آل خلیفہ کے مجرم حکمران کی حمایت میں بعض علاقائي ملکوں کے حکام کی نشست کی مذمت کرتے ہوئے ان سے کہا کہ تمہیں کو جان لینا چاہیے کہ بحرین کی عظیم قوم کامیاب ہوکر رہے گي اور وہ دن تمہاری بدقسمتی اور تم پر لعنت کا دن ہوگا۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی اور نگرانی کرنا پارلیمنٹ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے ، انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کونصیحت کی کہ عزم محکم اور انصاف ان کا نصب العین ہونا چاہیے۔ ......./169
4 مئی 2012 - 19:30
News ID: 313071
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔